شادی کی تقریب کے دوران دولہا غائب، کئی مہینوں بعد سراغ ملا تو ایسا انکشاف کہ دلہن کی ساری خوشیوں پر پانی پھر گیا

کینبرا (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ریڈیو شو پر اپنی زندگی کے دل دہلا دینے والے واقعے کا انکشاف کیا، جب ان کی شادی صرف ایک گھنٹے ہی چلی اور دولہا اچانک غائب ہو گیا۔
ڈیلی میل کے مطابق کائلی نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کا شوہر چھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، اور شادی کے دن سب کچھ خوبصورت اور خوشگوار لگ رہا تھا۔ تقریب مکمل ہوئی، تصویریں بھی ہوئیں، مگر جیسے ہی شادی کی رسومات ختم ہوئیں، دولہا اچانک غائب ہو گیا اور کئی مہینوں تک اس کی کوئی خبر نہ ملی۔
کائلی نے بتایا کہ انہوں نے مہمانوں کے سامنے سب کچھ نارمل ظاہر کرنے کی کوشش کی اور شادی کی تقریب تو جاری رہی، مگر وہ اکیلی اپنے کمرے میں لوٹ آئیں۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ ان کا شوہر شادی سے پہلے ہی کسی اور عورت سے تعلقات میں تھا، اور وہ عورت کائلی کی اپنی کزن نکلی۔
اس انکشاف کے بعد کائلی نے شوہر اور کزن دونوں سے تعلق توڑ دیا۔ کائلی نے بتایا کہ اس واقعے پر اب وہ اور ان کے بچے ہنستے ہیں، مگر اس وقت یہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھا۔کائلی نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔