بائیک رائڈرز مہنگا نشہ ویڈ کراچی میں کیسے سپلائی کرتے ہیں؟


کراچی (قدرت روزنامہ)مہنگے ترین نشے ویڈ کی اسمگلنگ میں کوریئر کمپنیز کے بعد نئی ٹرانسپورٹیشن استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آن لائن بکنگ پر ویڈ اب کراچی میں موٹرسائیکل رائڈرز کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کےہاتھوں گرفتارملزم عبدل نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے کے لیے جو راستہ استعمال کیا تھا اسی راستے منشیات بھی اسمگل ہوتی ہیں۔ ویڈ ایران سے براستہ مند، دہریجی پھر ناردرن پاس سعیدآباد تک موٹرسائیکل پر پہنچائی جاتی ہے۔
ملزم عبدل نے بتایا کہ حسنین بلوچ آسکانی گینگ کا سربراہ ہے جو ایران سے آپریٹ کرتا ہے، سعید آباد پہنچ کر منیشات حنیف بلوچ نامی ملزم وصول کرتا ہے، سعید آباد سے پوش علاقوں کے رائڈز آکر ویڈ خریدتے ہیں۔ اس کی قیمت 35 ہزار روپے فی گرام ہے جس کی ادائیگی ڈیلیوری سے پہلے آن لائن وصول کی جاتی ہے۔
عبدل کے مطابق موٹر سائیکل سوار سپلائر کو ایک پرچی پر مقام اور وصول کرنے والے کا نام لکھ کر دیا جاتا ہے۔ رائیڈر گرفتاری سے بچنے کے لیے موبائل فون کا استعمال نہیں کرتا۔