یمنیٰ زیدی دُلہن بن گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی برائیڈل لُک کے سوشل میڈیا پر اس وقت خوب چرچے ہو رہے ہیں۔فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر یمنیٰ زیدی نے اپنے نئے برائیڈل شوٹ سے لی گئیں دلکش تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔یمنیٰ زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گولڈن رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)


یمنیٰ زیدی گولڈن جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کے ہی زیورات پہنے ہوئے ہیں جو کہ اُن پر خوب جچ رہے ہیں۔ڈرامہ انڈسٹری سمیت شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی یمنیٰ زیدی ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بے حد حسین نظر آرہی ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ سے متعلق اشارہ دیا ہے۔اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اس پوسٹ پر تا حال لاکھوں لائکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں اور اُن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اپنی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔