گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری بلوچستان میں امن کی کوششوں کی کامیابی ہے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) گوادر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک موثر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ تینوں دہشتگرد طویل عرصے سے بلوچستان میں تخریب کاری، ریاستی تنصیبات اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بروقت اور کامیابی سے انجام پایا جس سے علاقے میں امن و امان کی بحالی میں مدد ملی ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔