ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے کلی ملا خیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے کلی ملا خیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کلی ملا خیل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

طبی کیمپ میں 179 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 84 خواتین, 54 بچے اور 41 مرد شامل تھے

کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

News 1699513946 3038 29

اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد کو انکی دہلیز پر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

علاقہ مکینوں نے ایف سی بلوچستان کی اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔