بلوچ سرزمین ظلم اور دہشتگردی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گی،جمال خان رئیسانی
ہدایت اللہ بلیدی نہ صرف ایک فرض شناس اور دیانت دار افسر تھے ، رکن قومی اسمبلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے سوراب میں فتنہ الہند سے وابستہ دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں بازار میں عورتوں اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس بزدلانہ حملے میں بلوچستان کے بہادر افسر اے ڈی سی ریونیو ہدایت اللہ بلیدی نے جان کا نذرانہ دے کر اپنی قوم اور ملک کے لیے لازوال قربانی دی۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ ہدایت اللہ بلیدی نہ صرف ایک فرض شناس اور دیانت دار افسر تھے بلکہ بلوچ قوم کے جری سپوت بھی تھے جنہوں نے اپنی جان دے کر ثابت کیا کہ بلوچ سرزمین ظلم اور دہشتگردی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گی۔