علیزے شاہ نے سیٹ پر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی: نوید رضا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار نوید رضا نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سیٹ پر اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی۔حال ہی میں نوید رضا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران علیزے شاہ کے بارے میں گفتگو کی۔نوید رضا نے کہا کہ ’میں نے علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا ہے جس میں یاسر نواز بھی ہمارے ساتھی اداکار تھے۔‘
اداکار نے کہا کہ ’اس ڈرامے کے سیٹ پر علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کرتی تھیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’یاسر نواز ایک کامیاب اور معروف اداکار ہیں تو اُن کے کام میں غلطیاں نکالنا غلط بات ہے۔‘نوید رضا نے کہا کہ ’علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کی لکھی گئی اسکرپٹ سے لائنس نکال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے یہ سین یاسر نواز کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔‘اداکار نے کہا کہ ’یاسر نواز اپنے بالوں میں ہیئر ڈرائر کررہے ہوتے تو اُس سے بھی علیزے شاہ کو مسئلہ ہوتا تھا۔‘
نوید رضا نے مزید کہا کہ ’اس طرح اپنے سینئر اداکار سے بات کرنا بدتمیزی کہلاتا ہے جوکہ بالکل غلط ہے۔‘یاد رہے کہ رواں سال ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ ’یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟‘میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے کہا تھا کہ ’بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔‘یاسر نواز نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔‘واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔