سعودی عرب میں پاکستانی نوجوان عدیل احمد نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں اکثرپاکستانی محنت مزدوری کرنے جاتے ہیں اور اپنی حق حلال کی کمائی کے علاوہ کوئی موقع ہاتھ آئے بھی تو ایمانداری کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ، ایسا ہی کچھ عدیل احمد نے کیا۔
🇵🇰 This Pakistani boy, Adeel Ahmad, found a bag with SR 100,000 cash in 🕋 Makkah. Instead of walking away, he searched the bag, found a phone number, and called the owner — then returned every riyal. pic.twitter.com/DkKESh5Q2o
— Life in Saudi Arabia (@LifeSaudiArabia) July 4, 2025
لائف ان سعودی عرب نامی اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستانی نوجوان عدیل احمد کو ایک بیگ ملا، مکہ سے ملے اس بیگ میں ایک لاکھ روپے تھے، بھاگنے کی بجائے اس نے بیگ کی تلاشی لی اور ایک فون نمبر نکالا جس پر مالک کو کال کی اور پوری ایمانداری کے ساتھ سب کچھ مالک کو واپس لوٹایا۔
ویڈیو میں موجود شخص نے موقع پر موجود نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔