آپ کو خوبصورت کہنے پر کوئی اعتراض تو نہیں؟ ٹرمپ کی اطالوی خاتون وزیراعظم سے گفتگو وائرل

مصر(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اطالوی خاتون وزیراعظم جارجیا میلونی کیلئے تعریفی الفاظ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن اجلاس کے دوران اس وقت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی تعریف کیلئے یہ الفاظ کہے کہ ’ ہمارے پاس ایک خاتون ہیں، امریکا میں مجھے یہ کہنے کی اجازت تو نہیں کیونکہ یہ الفاظ آپ کے سیاسی کیرئیر کا اختتام ہوسکتے ہیں لیکن میں پھر بھی چانس لوں گا اور کہوں گا کہ وہ ایک نوجوان خوبصورت خاتون ہیں‘۔
دوران گفتگو ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم کو ڈھونڈھتے ہوئے سوال کیا کہ وہ کہاں ہیں؟ اس دوران وزیراعظم جارجیا میلونی ٹرمپ کے پیچھے کھڑی مسکراتی رہیں۔
🇺🇸 TRUMP: “THERE WON’T BE WORLD WAR III”
“I’ve read it many times that World War III will begin in the Middle East.
That’s not going to happen.
There won’t be World War III, hopefully at all.
But it’s not going to start in the Middle East.
We’re not going to have a World War… https://t.co/tFZarzrjQU pic.twitter.com/JWN41HFhGd
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) October 13, 2025
اس کے بعد ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم کو پیچھے دیکھ کر سوال کیا کہ آپ کو اگر خوبصورت کہا جائے تو آپ کو اعتراض تو نہیں کیوں کہ آپ (خوبصورت ) ہیں۔
بعدازاں ٹرمپ نے ان کی سیاسی کامیابیوں سے متعلق یہ بھی کہا کہ ’ وہ یہاں آنا چاہتی تھیں، ہم ان کی اٹلی میں موجودگی کا احترام کرتے ہیں، وہ ایک بے حد کامیاب سیاستدان ہیں جن کی یہاں آمد پر شکر گزار ہیں‘۔
