یہ اذیت ناک صورتحال کب تک جاری رہے گی،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج مسلسل برقرار ہے، کئی علاقوں میں حدِ نگاہ اب بھی صفر ہے۔چوہنگ، موہلنوال، مراکہ، سندر اور مانگا منڈی میں شدید دھند ہے، دھند کی وجہ سے ملتان روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔چونیاں، چھانگا مانگا، کنگن پور اور کھڈیاں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے،شیخو پورہ، حجرہ شاہ مقیم اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔قصور تا ملتان روڑ دھند کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، پتوکی، حبیب آباد، پھول نگر اور قرب و جوار کے علاقوں میں بھی شدید دھند پھیلی ہوئی ہے۔بیشتر علاقوں میں دھند کے باعث نمی سے فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

کوٹ رادھا کشن اور ملحقہ علاقوں میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں دھند مزید بڑھے گی، جبکہ موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ دھند کے باعث ہوا میں نمی سے اسموگ میں نمایاں کمی آئے گی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور میں درجۂ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں آج کم از کم درجۂ حرارت 8، ایئر پورٹ پر 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago