ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کو چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ فل سمنز کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر راجر ہارپر کی مدت ملازمت 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے لیکن کرکٹ بورڈ ان کے معاہدے میں توسیع نہیں چاہتا .

راجر ہارپر کے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کو عبوری طور پر چیف سلیکٹر کی بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں . فل سمنز مختلف فارمیٹ کے کپتانوں کے ساتھ مل کر ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے . ویسٹ انڈیز میں راجر ہارپر پر سلیکشن کے حوالے سے کافی تنقید کی جارہی ہے، ان کے دور میں ویسٹ انڈیز 16 میں 5 ٹیسٹ، 21 ون ڈے مقابلوں میں سے 12 جب کہ 39 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 14 میں ہی کامیاب ہوپائی ہے . اس کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی انتہائی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بھی راجر ہارپر کو ہی ٹھہرایا جارہا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو شامل نہیں کیا گیا تھا حالانکہ وہ اس سے قبل ہی وقت پہلے ہونے والے آئی پی ایل میں کامیاب ترین بولر تھے . . .

متعلقہ خبریں