وزیراعظم کو کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی رپورٹ وزیراعظم کو دینے کی تردید کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابت میں شکست کی تحقیقات اور ناکامی کی ذمہ داروں کے تعین پر مبنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ٹکٹوں کے حوالے سے اب تک کوئی انکوائری نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے البتہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور پارٹی کارگردگی کا ضرور جائزہ لیا جائے گا۔
یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

جس کی بنیاد پر ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت ہر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکسست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں انشکاف ہوا کہ پی ٹی آئی کی شکت کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے۔

بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے سے پہلے قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور 4 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مشاورتی اجلاس آج ہونے کا امکان ہے جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا ، اسپیکر قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے بعض وزراء کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، شیرجیل میمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی…

11 mins ago

کترینہ کیف کیساتھ فلم ٹھکرانے کے بیان پر مشی خان نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے پنجابی گلوکار ابرار الحق کو…

14 mins ago

پی ٹی آئی کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر…

17 mins ago

کترینہ کیف نے ہالی ووڈ فلم کی آفر چھوڑنے کا بیان داغ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ایک خاص وجہ…

17 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا…

20 mins ago