فیاض چوہان کی اچانک بینظیر بھٹو کی جائے شہادت آمد، ٹوٹ پھوٹ پر ایکشن

(قدرت روزنامہ)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کی ٹوٹ پھوٹ پر ایکشن لے لیا۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچے اور وہاں ٹوٹ پھوٹ دیکھ کر بلدیہ راولپنڈی کے افسران کو موقع پر طلب کرلیا۔

فیاض چوہان نے مرمت میں تاخیر پر افسران کی سرزنش کی اور فوری مرمت اور بحالی کےاحکامات جاری کیے۔

خیال رہے کہ ٹرک کی ٹکر سے بی بی شہید کی جائے شہادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ بینظیر بھٹو شہید بطور سابقہ وزیراعظم ہمارے لیے قابلِ صد احترام ہیں، محترمہ بی بی شہید صرف پیپلزپارٹی نہیں، تمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجابی ہونےکے ناطےفرض ہے ہم اپنے سندھی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔

موقع پر موجود پیپلزپارٹی ورکرز نے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض چوہان کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس منظور کر لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے امیدوار حاجی…

1 min ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ…

14 mins ago

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

47 mins ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

55 mins ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

1 hour ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

1 hour ago