چاہتے ہیں نوازشریف واپس آئیں،جیل میں وقت گزاریں،قاسم خان سوری

مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا، وزیر اعظم پاکستان نے اہم ذمہ داری میرے کندھوں پر رکھی ہے، تنظیم سازی کے لیے تمام اضلاع میں جاوں گا، بلوچستان میں تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی کی جائے گی، قاسم سوری کی میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی بلوچستان کے نئے صدر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا، وزیر اعظم پاکستان نے اہم ذمہ داری میرے کندھوں پر رکھی ہے، تنظیم سازی کے لیے تمام اضلاع میں جاوں گا، بلوچستان میں تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چاہتے ہیں نوازشریف واپس آئیں،جیل میں وقت گزاریں۔ قاسم سوری نے کہاکہ بلوچستان میں لسانیت کا فرق ختم کریں گے،کوشش ہوگی وفاق بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ وسائل کااستعمال کرسکے، تمام لوگوں کو ایک ساتھ لیکر چلوں گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے کورونا اقدامات کو دنیا نے سراہا ، حکومت نے کم وسائل کے باوجود اچھی حکمت عملی سے عوام کو بچایا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو بتایا اسلام امن کا مذہب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ صوبائی پارٹی صدر منتخب ہوا ہوں۔