بھارتی اداکارہ کا فلم سیٹ سے لباس چوری کرنے کا اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم کے سیٹ سے لباس چوری کرکے لے گئی تھیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے دلچسپ واقعہ اس طرح بتایا کہ انہیں ساڑھیاں بے حد پسند ہیں اور انہوں نے اس کے لیے اپنی الماری کو بھی بھر رکھا ہے۔ اداکارہ کے مطابق فلم میناکشی سنداریشور میں انہیں کاٹن اور سلک کی ساڑھیاں پہننی تھیں، جب فلم کی شوٹنگ اختتام پزیر ہوئی تو وہ سیٹ پر موجود ساڑھیوں میں سے کچھ چوری کرکے لے گئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم میناکشی سنداریشور کی شوٹنگ کر رہی تھیں، پہلے لاک ڈاؤن کے اختتام پر جب شوٹنگ شروع ہوئی تو وہ بے حد خوش تھیں۔ثانیہ ملہوترا کا کہنا تھا کہ جب وہ بطور میناکشی بنتی سنورتی تھیں تو انہیں وہ ساڑھیاں بے حد پسند آتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ میناکشی کی ساڑھیاں ان کے پاس موجود ہیں جو انہوں نے سیٹ سے چرائی تھیں جبکہ ان میں سے ایک انہوں نے اپنی دوست کی شادی پر بھی پہنی تھی۔ ثانیہ ملہوترا نے اس ساڑھی کو چوری کرنے پر نیٹ فلیکس سے معافی بھی مانگی۔