سعو دی عر ب کا سب سے بڑ ا و ا ٹر پا ر ک قد یہ سٹی میں آ ج عو ا م کیلے کھو ل د یا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے شہر قِدّیہ سٹی میں ملک کا سب سے بڑا واٹر تھیم پارک باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے، جس میں 20 سے زائد سنسنی خیز اور جدید سواریوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ واٹر پارک مختلف تھیم زونز پر مشتمل ہے اور اس میں ریکارڈ توڑ واٹر سلائیڈز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خطے کی پہلی انڈر واٹر ایڈونچر رائیڈ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں مکمل طور پر پانی کے اندر چلنے والی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں، جو زائرین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتی ہیں۔
یہ پارک ریاض کے بڑے تفریحی مراکز میں شامل ہونے جا رہا ہے اور اسے سعودی عرب کے سیاحت اور تفریحی شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی اور ایڈونچر پر مبنی تفریح کو یکجا کرتا ہے، جس سے ملکی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

WhatsApp
Get Alert