انشاء اللہ 2022پاکستان اور عوام کے لئے دوبارہ سے خوشحالی اور اچھے دنوں کا سال ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سال 2022 کے لئے ملک و قوم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار اور دعا کی ہے کہ انشاء اللہ 2022پاکستان اور عوام کے لئے دوبارہ سے خوشحالی اور اچھے دنوں کا سال ہوگا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں انشاء اللہ ووٹ چوروں سے نجات اور آئین اور قانون کی بالادستی کا سال ہوگا ،2018 سے جو تباہی تبدیلی کے نام پہ ملک پر مسلط ہے، 2022 اس سے نجات کا سال ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ 2022 انشاء اللہ عمران مافیا سے نجات اور عوام کا

ترقی اور روزگار کی بحالی کا سال ہو گا ، 2022 عمران صاحب کی لائی بدترین مہنگائی ، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے عذاب سے نجات کا سال ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی گیس عمران مافیا اور کارٹلز سے چھٹکارے کا سال ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ 2022 عوام کے چینی آٹا بجلی گیس روٹی دوائی اور پٹرول سستا ہونے کا سال ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت اور معاشی تباہی میں کمی کا سال ہو گا،2022 ملک پہ مسلط نالائق ناہل کرپٹ عمران مافیا کارٹلز کے گھر جانے کا سال ہوگا،انشاء اللہ عمران صاحب کی نالائقی ، نااہلی اور لوٹ مار کے خاتمے کا سال ہوگا۔