عائزہ خان، اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور ہیں، یاسر حسین

(قدرت روزنامہ)معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ عائزہ خان، تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور ہیں۔

یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جس میں اُنہوں نے میزبان نعمان اعجاز کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تُرک شوبز انڈسٹری،  پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے بڑی نہیں ہے۔

اُنہوں نے تُرک اداکارہ اسرابیلگیچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب اسرا  کے انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز ہیں لیکن پاکستان میں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ ریلیز ہونے سے پہلے ان کےاسٹاگرام پرصرف 10 لاکھ فالوورز تھے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے انہیں فالو کیا اور ان کی شہرت میں اضافہ کیا، جبکہ عائزہ خان کےاسرا بیلگیچ سے دس گنا زیادہ فالوورز ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار یاسر حسین اکثر تُرک اداکاروں اور ڈراموں پر تبصروں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ 

اُنہوں نےتُرک ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لنڈے کے کپڑے اور تُرکی کے ڈرامے دونوں ہی ہماری مقامی صنعت کو تباہ کر دیں گے‘۔