دیپیکا نے شادی سے 4 سال قبل رنویر سنگھ سے خفیہ طور پر منگنی کی تھی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ جوڑے نے اپنی شادی سے چار سال قبل خفیہ طور پر منگنی کرلی تھی جس کے بارے میں صرف اہلخانہ کو معلوم تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون کو سال 2012 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کی شوٹنگ کے دوران رنویر سنگھ سے پیار ہوگیا تھا اور پھر 6 سال تک قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد، اس جوڑے نے سال 2018ء میں شادی کی۔آج دیپیکا پڈوکون کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی ویب سائٹ پر اُن کا پُرانا انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی خفیہ منگنی کے بارے میں بات کی تھی۔
دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ ’رنویر کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ ہماری شادی کب ہوگی؟‘اداکارہ نے کہا کہ ’یقیناََ، چھ سال کے طویل تعلقات میں، آپ اپنے اتار چڑھاؤ سے گزرتے ہیں لیکن ہم کبھی نہیں ٹوٹے، ہم نے اپنے اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا۔‘اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’ہم نے اپنی شادی سے چار سال پہلے منگنی کی تھی، ہم نے اس خبر کو خفیہ رکھا تھا، صرف ہمارے قریبی خاندانوں کو ہی معلوم تھا۔‘