پیٹرول کی یومیہ قیمتیں، آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپ اونرز کا اہم بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین پر او ایم سیز اور پیٹرول پمپ اونرز کا ردعمل آگیا۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی مجوزہ پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں، حکومتی فیصلے سے آئل ٹینکرز، ترسیل اور قیمتوں کا نظام متاثر ہو گا او ایم سیز کیساتھ ریٹ طے کرنے سےقبل اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیا جائے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے کہا کہ روزانہ قیمتوں کا نظام فیول ریٹیل سیکٹر کے کاروباری ماڈل میں بڑی تبدیلی ہے حکومت نے فیصلے سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مؤثر مشاورت نہیں کی، بیشتر او ایم سیز یومیہ قیمتوں کے نظام پر فوری عملدرآمد کے لیے تیار نہیں۔
آئل کمپنیز کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے اسٹاک ویلیوایشن، انوینٹری مینجمنٹ اور کیش فلو کے مسائل بڑھ سکتے ہیں، ڈیلرز کے مارجن، قیمتوں اور ریگولیٹری نظم وضبط پر بھی چیلنجز کا سامنا ہو گا، حکومتی فیصلے سے مارکیٹ میں بے یقینی اور صارفین میں الجھن پیداہو سکتی ہے۔
کمپنیوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی فیصلے کے نفاذ سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے جامع مشاورت کی جائے، قیمتوں کے تعین، اسٹاک ویلیوایشن ،ٹیکس نظام پر رہنما اصول جاری کئےجائیں، آزمائشی مرحلے اور عبوری مدت کے بعد ہی روزانہ قیمتوں کا نظام لایا جائے۔
