انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ کمی کے بعد 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 29 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 94 پیسے ہو گئی۔

WhatsApp
Get Alert