گل پلازہ انکوائری رپورٹ جاری کرنے کی متحدہ پاکستان کی درخواست مسترد

کراچی (قدرت روزنامہ)گل پلازہ انکوائری رپورٹ جاری کرنے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد اور سندھ انفارمیشن کمیشن نے شکایت خارج کر دی۔
کمیشن کے مطابق گل پلازہ کیس اس وقت زیرِ تفتیش ہے، لہٰذا اس مرحلے پر انکوائری رپورٹ جاری نہیں کی جا سکتی کیوں کہ اس سے تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تفتیش مکمل ہونے اور چالان عدالت میں جمع کرائے جانے کے بعد متعلقہ ریکارڈ پبلک ریکارڈ بن جائے گا جس تک قانون کے مطابق رسائی ممکن ہوگی۔
فیصلے میں مزید لکھا کہ جاری تحقیقات میں کسی بھی قسم کی مداخلت عوامی مفاد کے خلاف ہوگی، اس لیے رپورٹ فی الحال جاری نہیں کی جا سکتی ہے۔
