بلوچستان کے وزراء کی شاہ خرچیاں ، مقررہ بجٹ سے 13 کروڑ روپے زائد اڑا دیے ‘ صوبائی وزررا کے پٹرول کے بلوں میں 1 کروڑ 30 لاکھ کا ہوشربا اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے وزرا اور ان کے اسٹاف نے مالی سال کے لیے مقررہ بجٹ کے مقابلے 13کروڑ روپے زیادہ خرچ کرلیے ۔ گذشتہ مالی سال 26-2025میں وزراء اور ان کے اسٹاف کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے 76کروڑ18لاکھ روپے مختص تھے
سال کے آخر میں 13کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ 89کروڑ 21لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ، خلیج میں جنگ کے باعت حکومت بلوچستان نے کفایت شعاری کا اعلان کیا ، کفایت شعاری میں تیل کی اخراجات میں کمی پر خصوصی توجہ دینی تھی،مگر وزراء اور ان کے اسٹاف نے تیل کی مد میں بھی اضافی اخراجات کئے بجٹ میں وزراء اور ان کے اسٹاف کے لیے تیل کی مد 4کروڑ 90لاکھ روپے مختص تھے ، ذرائع کا مزید بتانا ہے مقررہ رقم کی بجائے 1کروڑ 30لاکھ روپے کے اضافے کے ساتھ تیل کی مد میں 6کروڑ 21لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں
