نجی سیکٹر کا 1 ہزار ارب کا منافع مضبوط معاشی نمو کی عکاس ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نجی سیکٹر میں 1 ہزار ارب سے زائد کا منافع مضبوط معاشی نمو کی عکاسی کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ 2021 میں نجی سیکٹر نے 1ہزار 138 ارب روپے کا منافع کمایا اور گزشتہ سال میں پرائیویٹ سیکٹر کا منافع 10 سالوں سے سب سے زیادہ تھا ۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ یہ ملک میں سرمایہ کاری اور مضبوط معاشی نمو اور پرائیویٹ سیکٹر کے حکومت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔