لاہور، 13سالہ معذور بچی کو مبینہ جنسی ہراساں کرنے ولا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13سالہ معذور بچی کو مبینہ جنسی ہراساں کرنے پر 75سالہ رکشہ ڈرائیور الطاف کوگرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں13سالہ معذور بچی ہے جس کو75سالہ رکشہ ڈرائیور الطاف نے مبینہ جنسی ہراساں کیا ۔پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور75سالہ رکشہ ڈرائیور الطاف کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈارئیور الطاف وہی شخص ہے جو معذور بچی کو سکول لے کر آتااور جاتا ہے۔