اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026 کی امیر ترین افراد کی لسٹ میں شامل

نیویارک(قدرت روزنامہ)فوربز نے اس سال 34 نئے ارب پتیوں کی لسٹ جاری کی ہے اور ان میں نمایاں تعداد کی دولت اے آئی سے وابستہ کمپنیوں سے حاصل ہوئی ہے۔
فوربز کے مطابق 34 نئے افراد کی مجموعی دولت تقریباً 321 ارب ڈالر ہے۔ ان میں 15 افراد ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں زیادہ تر اے آئی سے متعلق کاروبار سے وابستہ ہیں۔
گریگ بروک مین جو اوپن اے آئی کے شریک بانی ہیں، 25.5 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ نئے آنے والوں میں سب سے امیرہیں۔
اے آئی روبوٹکس کمپنی فگر کے بانی بریٹ ایڈکاک 23.4 ارب ڈالر کے مالک ہیں جبکہ انتھروپک کے چھ شریک بانیوں میں سے ہر ایک کی دولت تقریباً 15.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
Cognition AI کے شریک بانی اسٹیون ہاؤ تقریباً 5.8 ارب ڈالر کے ساتھ فوربز کے 400 امیر ترین افراد کے سب سے کم عمر نئے رکن بنے۔
فوربز 400 میں 40 سال سے کم عمر ارب پتیوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ ان 10 میں سے 7 نوجوانوں کی دولت براہِ راست اے آئی سے وابستہ ہے۔
یہ تبدیلی اس بات کی علامت ہے کہ اے آئی صرف ٹیکنالوجی کا شعبہ نہیں رہا بلکہ نئی دولت پیدا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ کمپنیوں کی قدر میں بہت بڑے اضافے کے باعث بانیوں اور ابتدائی سرمایہ کاروں کے حصص کی مالیت چند سالوں میں اربوں ڈالر تک پہنچ رہی ہے۔
