تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لیے ٹوپی،سکارف لازمی قرار دینے کی تردید کر دی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لیے ٹوپی اور طالبات کے لیے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کا حصہ بنانے کی خبروں کی تردی کر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں بچے بچیوں کےلیے ٹوپی یا سکارف “لازمی” کرنے کی خبر غلط ہے۔
مسلمان بچوں کے لیے پرائمری سکول میں ناظرہ قران پاک کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیریڈ کےلیے بچوں کے لیے ٹوپی اور سکارف کو یونیفارم کا حصہ بنایا جائےگا- باقی پیریڈز میں ٹوپی یا سکارف پہننا لازمی نہیں ہو گا-

خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے ٹوپ اور طالبات کے لیے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قرآن مجید کی اسکولوں میں پڑھائی کا قانون پاس کیا گیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قرآن مجید کی سکولوں میں پڑگائی کا قانون پاس کیا گیا ہے۔قرآن مجید کی تعلیم کو کریکولم کا حصہ بنائے جانا انتہائی خوش آئند ہے۔۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ اساتذہ کو قرآن پاک پڑھانے بارے تربیت دے رہے ہیں جن میں سی64 ہزار ایم اسلامیات یاعربی کرچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے سکارف اور کیپ کو یونیفارم کا حصہ بنائیں۔تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے کہا ہے کہ ،صرف ناظرہ قران پاک کی تعلیم کے پیریڈ میں ٹوپی اور سکارف کو یونیفارم کا حصہ بنایا جائے گا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

60 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

2 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

3 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago