شیخ زید اسپتال سے لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) شیخ زید اسپتال سے لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شیخ زید ہسپتال سے مبینہ طو رپر 17سالہ لڑکی کو اغوا ء کر لیا گیا تھا۔ لڑکی کو شیخ زید ہسپتال سے اغوا ء کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مغویہ کے والد کی مدعیت میں اغوا ء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔والد کا کہنا تھا کہ بیٹی ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کمرے میں گئی اور میں باہر بیٹھا رہا، جب لڑکی واپس نہ آئی تو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اور اب 17 سالہ لڑکی کو چنیوٹ سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 17 سالہ کرن کو اس کا کزن خرم کھانا کھلانے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر چنیوٹ لے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو کال ڈیٹا کی مدد سے ٹریس کیا گیا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے مزید کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔دوسری جانب گذشتہ روز لاہور میں امتحان دینے کے لیے آنے والی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی تھی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن چار روز گزرنے کے باوجود تاحال اسے بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔ پولیس نے تھانہ ملت پارک میں بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے جس کے مطابق مغویہ لڑکی سیکنڈ ایئر کےامتحانات دینےگئی تھی لیکن گھر واپس نہیں پہنچی اور تاحال فون بھی بند ہے۔اس حوالے سے کالج کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی موٹرسائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ کالج آئی اور اندر داخل ہوئی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

44 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

59 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

1 hour ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

1 hour ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

2 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago