کیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا اعلان کردیا۔

کیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 13 نومبر کو (بروز جمعہ) کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی پی ٹی وی، اسٹیڈیم، شہباز ٹاون، مارک فیکٹری، دیبہ، جی او آر کالونی فیڈروں سے صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک بجلی بند رہے گی، اسی طرح 14 نومبر اور 15 نومبر کو (روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی پی ٹی وی، اسٹیڈیم، شہباز ٹاون، مارک فیکٹری، دیبہ، جی او آر کالونی فیڈروں سے صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 14نومبر (بروز ہفتہ) سریاب گرڈ اسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، بی ایم سی، دلدار کاریز فیڈروں سے دن 11 بجے سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اس کے علاوہ 15 نومبر اور 16نومبر کو (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11کے وی ائیر پورٹ، ویسٹرن بائی پاس، پی اے ایف، جبل نور، داریم، خروٹ آباد، دوستین، عمر، آریا، ادیان، کڈنی فیڈروں سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند ہوگی۔

علاوہ ازیں 16 نومبر کو (بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی اولڈ سمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹر کنیکٹر فیڈروں سے صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکو نے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert