عمران خان 28ویں ترمیم پر سیاسی طور پر لے دے کرنے کے لیے تیار ہیں، فخر درانی

عمران خان کی حالیہ ملاقاتوں اور 28ویں ترمیم سے متعلق پیغام پر پی ٹی آئی میں اختلافات پہلے سے موجود ہیں، دیکھنا ہوگا کہ جو مذاکرات پس پردہ چل رہے ان کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ صحافی فخر درانی کا تبصرہ


لاہور(قدرت روزنامہ)صحافی فخر درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان 28ویں ترمیم پر سیاسی طور پر لے دے کرنے کے لیے تیار ہیں، عمران خان کی حالیہ ملاقاتوں اور 28ویں ترمیم سے متعلق پیغام پر پی ٹی آئی میں اختلافات پہلے سے موجود ہیں، دیکھنا ہوگا کہ جو مذاکرات پس پردہ چل رہے ان کا کیا نتیجہ نکلے گا؟
جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر درانی نے کہا کہ اگر آپ اسلام آباد ہائی کورٹ کی پچھلی سماعت پڑھیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے عمران خان سے ان لوگوں کی ملاقات کیوں کروائی گئی۔
سلمان صفدر کی پچھلی ملاقات کے بعد انہوں نے عدالت میں ملاقات کے لیے وقت کی کمی کا گلہ کیا تھا۔ ملاقات کی طوالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق تھی۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ پہلے بھی اس طرح کے سوالات اپنے پارٹی رہنماوں کے متعلق کر چکے ہیں اور اپنے خدشات کا اظہار بھی کئی مرتبہ کیا ہے۔ اس بات سے پاکستان تحریک انصاف کے اندر دراڑ پڑے گی یا نہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں کیونکہ پارٹی میں پہلے ہی بڑی دراڑیں ہیں۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کی سب سے اہم بات 28ویں ترمیم کے حوالے سے تھی، جس کے متعلق عمران خان کا پیغام بیان کیا۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے تو بننے چاہئیں لیکن موجودہ مینڈیٹ پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان 28ویں ترمیم کے حوالے سے سیاسی طور پر لے دے کے لیے تیار ہیں اور اسی کا پیغام انہوں نے پارٹی کو بھیجا ہے۔
فخر درانی نے مزید کہا کہ ”آگے چل کر سامنے آئے گا جب اس معاملے پر مذاکرات ہوں گے اور جو مذاکرات پس پردہ چل رہے ہیں ان کا کیا نتیجہ نکلے گا، کیا موجودہ حکومت عمران خان کی بات مانے گی یا پھر پی ٹی آئی موجودہ مینڈیٹ کے ساتھ اس معاملے پر تعاون کرے گی۔“
انصار عباسی کے آج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے فخر درانی نے کہا کہ ”اس سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے فیملی ممبرز کے لیے تو کسی حد تک آسانی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن عمران خان کے لیے فی الحال کسی قسم کی ریلیکسیشن نہیں ہے۔ اور یہ مذاکرات بھی آگے چل کر کوئی نتیجہ خیز نظر نہیں آرہے۔

WhatsApp
Get Alert