کیا پارٹی ڈسپلن کے نام پر خاموش رہ کر عمران خان کو مائنس ون ہونے دیں؟ سینیٹر مشعال یوسفزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کیا پارٹی ڈسپلن کے نام پر خاموش رہ کر عمران خان کو مائنس ون ہونے دیں؟ مائنس ون ہم ہرگز نہیں ہونے دیں گے، ہم آج بھی دست بستہ التجا کر رہے ہیں کہ دونوں لیڈر آف اپوزیشن کو خان کو ہسپتال منتقل کرنے میں کردار ادا کریں، جس لیڈر نے عہدے دیے، وہ آج بھی جیل کی کال کوٹھری میں علاج کا منتظر ہے۔
ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات ہمارے لیے تشویشناک ہے ۔ عمران خان صاحب کا اپنی اور بالخصوص اپنی اہلیہ بشری بی بی صاحبہ کی صحت کے حوالے سے خط آیا تو پارٹی کی پہلے سے بلائی گئی کور کمیٹی کی میٹنگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر یکدم منسوخ کر دی گئی اور پھر آج تک نہیں بلائی گئی۔
ہم کھوسہ صاحب اور سلمان صفدر صاحب کی ملاقات سے لے کر آج تک منتظر ہیں کہ سیکرٹری جنرل صاحب اپنی بنائی گئی پولیٹیکل کمیٹی یا خان صاحب کی بنائی گئی کور کمیٹی کی میٹنگ بلا کر کوئی لائحہ عمل دیں گے۔
یہ اطلاعات ہمارے لیے تشویشناک ہے ۔ عمران خان صاحب کا اپنی اور بالخصوص اپنی اہلیہ بشری بی بی صاحبہ کی صحت کے حوالے سے خط آیا تو پارٹی کی پہلے سے بلائی گئی کور کمیٹی کی میٹنگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر یکدم منسوخ کر دی گئی اور پھر آج تک نہیں بلائی گئی۔ ہم کھوسہ صاحب اور سلمان صفدر صاحب کی ملاقات سے لے کر آج تک منتظر ہیں کہ سیکرٹری جنرل صاحب اپنی بنائی گئی پولیٹیکل کمیٹی یا خان صاحب کی بنائی گئی کور کمیٹی کی میٹنگ بلا کر کوئی لائحہ عمل دیں گے ۔
پارٹی کے پارلیمنٹرینز مسلسل پچھلے دس دنوں سے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ محمود خان اچکزئی صاحب اور علامہ راجہ صاحب، خان صاحب کی دی گئی ذمہ داری کے مطابق آگے کا راستہ دکھائیں۔ چلیں اور کچھ نہیں تو کم از کم خان صاحب اور بی بی صاحبہ کی صحت کے معاملات کو سلجھانے میں اپنا کردار ادا کریں، لیکن وہ بھی نہیں کیا جا رہا۔ یہاں تک کہ زوم میٹنگ بھی نہیں بلائی جا رہی۔ جب ہم وجہ پوچھتے ہیں تو بتایا جاتا ہے کہ دیگر مصروفیات بہت ہیں۔ پھر ہم بغاوت نہ کریں تو کیا کریں؟ کیا پارٹی ڈسپلن کے نام پر خاموش رہ کر ‘مائنس ون’ ہونے دیں؟
یہ ہم ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ ہم آج بھی دست بستہ التجا کر رہے ہیں دونوں لیڈر آف اپوزیشن صاحبان سے کہ خان صاحب کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جس لیڈر نے آپ کو یہ عہدے دیے ہیں، وہ آج بھی جیل کی کال کوٹھری میں اپنے علاج کا منتظر ہے۔
مائنس ون نامنظور۔— Mashal Yousafzai🇵🇰 (@AkMashal) November 19, 2026
پارٹی کے پارلیمنٹرینز مسلسل پچھلے دس دنوں سے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ محمود خان اچکزئی صاحب اور علامہ راجہ صاحب، خان صاحب کی دی گئی ذمہ داری کے مطابق آگے کا راستہ دکھائیں۔ چلیں اور کچھ نہیں تو کم از کم خان صاحب اور بی بی صاحبہ کی صحت کے معاملات کو سلجھانے میں اپنا کردار ادا کریں، لیکن وہ بھی نہیں کیا جا رہا۔
یہاں تک کہ زوم میٹنگ بھی نہیں بلائی جا رہی۔ جب ہم وجہ پوچھتے ہیں تو بتایا جاتا ہے کہ دیگر مصروفیات بہت ہیں۔ پھر ہم بغاوت نہ کریں تو کیا کریں؟ کیا پارٹی ڈسپلن کے نام پر خاموش رہ کر ‘مائنس ون’ ہونے دیں؟
یہ ہم ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ ہم آج بھی دست بستہ التجا کر رہے ہیں دونوں لیڈر آف اپوزیشن صاحبان سے کہ خان صاحب کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جس لیڈر نے آپ کو یہ عہدے دیے ہیں، وہ آج بھی جیل کی کال کوٹھری میں اپنے علاج کا منتظر ہے۔ مائنس ون نامنظور۔
