یہ مکافاتِ عمل ہے، بلاول بھٹو کو اب پتا چل رہا ہے کہ آٹے دال کا بھاؤ کیا ہے، ارشاد بھٹی

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے یہ مکافاتِ عمل ہے، بلاول بھٹو کو اب پتا چل رہا ہے کہ آٹے دال کا بھاؤ کیا ہے، جو کل تک اپنے سیاسی مخالفین کی چیخیں انجوائے کر رہے تھے، آج ان کی اپنی چیخیں نکل رہی ہیں۔ یہ سب سال ڈیڑھ پہلے ہو گیا ہے، اس پر حیرانی ہے، میں سال ڈیڑھ بعد کی توقع کر رہا تھا۔
اور جو کل تک اپنے سیاسی مخالفین کو دیواروں میں چنوا رہے تھے، آج وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی مخالفین کے خلاف سخت اقدامات کی حمایت کرنے والے آج خود سیاسی دباؤ اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ جو کل تک اپنے سیاسی مخالفین کی چیخیں انجوائے کر رہے تھے، آج ان کی اپنی چیخیں نکل رہی ہیں۔ یہ سب سال ڈیڑھ پہلے ہو گیا ہے، اس پر حیرانی ہے، میں سال ڈیڑھ بعد کی توقع کر رہا تھا۔ اور جو کل تک اپنے سیاسی مخالفین کو دیواروں میں چنوا رہے تھے، آج وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ یہ مکافاتِ عمل ہے۔
بلاول بھٹو مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔ کہا تھا کہ وقت بدلے گا اور جب بدلے گا تو لگ پتا جائے گا، اور اب پتا لگ رہا ہے بلاول بھٹو کو، پیپلز پارٹی کو اور سب کو، اور پتا چل رہا ہے آٹے دال کا بھاؤ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو صاحب سے پوچھنا ہے کہ اب پتا چل رہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہے؟ آج بلاول بھٹو صاحب کو پتا چلا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر ملک نہیں چل سکتا؟ آج پتا چلا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے تھا؟ آج پتا چلا ہے کہ عدلیہ اور میڈیا کمزور ہیں؟ کیا آج پتا چلا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں لینا غلط تھا؟ کیا آج ان کو پتا چلا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم جبری اکثریت سے منظور ہوئی ہے؟ آج پتا چلا ہے کہ مولانا صاحب مشکل میں ہیں؟ آج پتا چلا ہے بلاول صاحب کو کہ ان کی زندگی میں اتنے برے معاشی حالات تو کبھی تھے ہی نہیں؟ آج پتا چلا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا واپس کر دینا چاہیے؟ بلاول صاحب کو آج پتا چلا ہے کہ کسی سابق وزیراعظم کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے تھا؟
اس موقع پر انہوں نے شعر بھی پڑھا:
’’یہ عجیب مجرا ہے کہ بے روزِ عید قرباں
وہی ذبح بھی کرے ہے اور وہی لے ثواب الٹا‘‘
ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کو تو یہ کل تک کرپٹ کہہ رہے تھے، کرپشن پر اندر جانے والا کہہ رہے تھے۔
پی ٹی آئی اور عمران خان کو تو یہ دہشت گردوں سے ملا رہے تھے۔ یہ کہہ رہے تھے انہوں نے تو ملک کا ستیا ناس کر دیا ہے، ملک اب چلے گا۔ بلاول صاحب آپ تو کل تک کہہ رہے تھے کہ اب عمران خان ہٹا ہے، اب ملک صحیح ٹریک پہ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے سب سے پہلے ہمیں آ کے خبر سنائی کہ گورنر راج لگ سکتا ہے خیبر پختونخوا میں، اور پھر کنڈی راج لگ گیا آپ کے کنڈی صاحب کا۔
آپ نے بتایا کہ عدلیہ اور میڈیا کے لیے ترامیم کریں گے آئین میں، جس سے یہ ٹھیک ہوں گے۔ آپ ہی آ کے ہمیں بتایا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ غلط تھا اور یہ فیصلہ ٹھیک ہے، اور پھر نتیجے میں آپ نے لے لیں۔
آپ نے ہی آ کے بتایا جب ستائیسویں ترمیم منظور ہوئی تو آپ نے کہا کہ الحمدللہ آج آئین مکمل ہو گیا۔ اسی ترمیم کے بارے میں جو جبری اکثریت سے آپ کہتے ہیں کہ منظور ہوئی ہے، اور اسی ترمیم کے ایک حکومتی کوٹے میں آپ جوڈیشل کمیشن کے ایک ممبر بھی ہیں۔
اور اگر مولانا صاحب سے زیادتی ہو رہی ہے تو کون لیڈ کر رہا ہے، راول دست میں کون ہے؟ اور اتنے برے معاشی حالات ہیں تو جان چھوڑ دیں۔
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ یہ جو بلاول بھٹو صاحب کی یادداشت واپس آئی ہے، سب کچھ کرکے، پارٹنر اِن کرائم رہ کر، یہ جو سچی سچی میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگ گئے ہیں، یہ اس لیے نہیں ہے کہ کوئی گورننس کا معاملہ ہے یا ان کو کوئی ملک کی، قوم کی، یا جمہوریت کی محبت جاگ گئی ہے، یہ اس لیے ہے کہ بات خود پر آگئی ہے۔ سندھ پر فوکس ہو رہا ہے، نئے صوبے اور نئی انتظامی یونٹس بن رہے ہیں اور یہ جو دونوں شاہی خاندان ہیں، ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔
