کویت میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا اشتہاری ملزم گرفتار

ایف آئی اے فیصل آباد زون نے بیرون ملک سے واپسی پر ملزم منظور احمد کو گرفتار کرلیا، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل تھا


فیصل آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کویت میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق فیصل آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور احمد کو گرفتار کیا، جس پر شہریوں سے کویت میں ملازمت دلوانے کے وعدے کرکے لاکھوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ نمبر 456/2025 درج کیا گیا تھا، جبکہ اس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
ملزم مقدمے کے اندراج کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا اور اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان واپسی پر گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert