کیپٹن ر صفدر نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا، معافی کا مطالبہ
’بھونکنے والا کتا‘ کہہ کر ہتک کا نشانہ بنایا، اپنی ویڈیوز میں ’زنا بالرضا کا ملزم‘ قرار دے کر تضحیک کی، ’گھر داماد نما نوکر‘ قرار دے کر ہتک کی، شادی کی ساکھ پر سوالات اٹھا کر تضحیک کا نشانہ بنایا؛ نوٹس کا متن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان نے قانون دان میاں داؤد ایڈووکیٹ کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوا دیا، جس میں ان سے عوامی سطح پر معافی مانگنے یا 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لیگل نوٹس کے متن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کا تنازعہ احسن بھون ایڈووکیٹ کی وکالت کی ڈگری کے حوالے سے مختلف فورمز پر زیرِ التوا تھا، میاں داؤد ایڈووکیٹ نے تھرڈ پارٹی کی حیثیت سے احسن بھون ایڈووکیٹ کی جگہ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے الزامات کا جواب دیا اور اس دوران سوشل میڈیا پر ان کے خلاف نامناسب گفتگو کی، انہیں میاں داؤد ایڈووکیٹ کی اس تضحیک آمیز گفتگو کا 14 نومبر کو علم ہوا۔
بریکنگ نیوز
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے معروف قانون دان میاں دائود ایڈووکیٹ کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوا دیا
مجھے میاں دائود ایڈووکیٹ کی تضحیک آمیز گفتگو کا 14 نومبر کو علم ہوا، کیپٹن صفدر کا لیگل نوٹس
میرا تنازع احسن بھون ایڈووکیٹ کی وکالت کی ڈگری کی بارے مختلف فورمز پر زیر التوا تھا، کیپٹن صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود نے تھرڈ پارٹی کی حیثیت سے احسن بھون ایڈووکیٹ کی جگہ پر میرے الزامات کا جواب دیا، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے تین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میرے بارے ہتک آمیز گفتگو کی، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے مجھے بھونکنے والا کتا کہہ کر میری ہتک کی، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے ویڈیوز میں مجھے زنا بالرضا کا ملزم قرار دے کر تضحیک کی، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے مجھے گھر داماد نما نوکر قرار دے کر میری ہتک کی ہے، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے میری شادی کی ساکھ پر سوالات اٹھا کر میری تضحیک کی ہے، کیپٹن صفدر کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ عوامی سطح پر معافی مانگیں یا 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں، کیپٹن صفدر کا لیگل نوٹس
— Muhammad Ashfaq (@m__ashfaq) November 21, 2026
قانونی نوٹس میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے تین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بارے میں ہتک آمیز گفتگو کی، میاں داؤد ایڈووکیٹ نے انہیں ’بھونکنے والا کتا‘ کہہ کر ہتک کا نشانہ بنایا، اپنی ویڈیوز میں ’زنا بالرضا کا ملزم‘ قرار دے کر تضحیک کی، میاں داؤد ایڈووکیٹ نے ’گھر داماد نما نوکر‘ قرار دے کر ہتک کی اور شادی کی ساکھ پر سوالات اٹھا کر تضحیک کا نشانہ بنایا۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ویڈیوز کے ذریعے کیے جانے والے ان بیانات سے ان کی ساکھ اور عزتِ نفس کو شدید نقصان پہنچایا گیا، میاں داؤد ایڈووکیٹ عوامی سطح پر معافی مانگیں یا پھر 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں، بصورتِ دیگر اس معاملے پر قانونی تقاضوں کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
