نئے انتظامی یونٹس کا معاملہ ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نےریلی نکالنے کیلیے درخواست جمع کرادی

کراچی (قدرت روزنامہ ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق شارع فیصل پر ریلی نکالنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم طحہٰ احمد خان نے ریلی اور جلسے کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست جمع کروائی ہے۔
ایم کیو ایم کے مطابق شارع فیصل پر ریلی کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
درخواست میں جلسے کے پرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی تعاون بھی طلب کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی مکمل پابندی کی جائے گی۔
