ماسکو(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہو گئی .
وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی .
دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، اقتصادی وتجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی . دونوں رہنماؤں کے درمیان کے دوران افغانستان کی صورتحال اوراسلاموفوبیا کا موضوع بھی زیربحث آئے گا .
روسی صدر سے ملاقات سے قبل وزیراعظم نے روس کے جنگ عظیم دوئم میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا .
Prime Minister Imran Khan visited the Tomb of Unknown Soldier at the monument in Moscow, Russia to pay tribute to the Soviet soldiers killed during World War II, he laid floral wreath.
Members of the delegation of Pakistan were also present on the occasion.#PMIKinRussia pic.twitter.com/r2hHi6pesM— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 24, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے ماسکو میں دوسری جنگ عظیم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گمنام فوجیوں کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی تھی .
فواد چودھری
دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یوکرین روس کشیدگی کے دوران وزیر اعظم کے دورہ مختصر ہونے سے متعلق ’قیاس آرائیوں‘ کو مسترد کردیا تھا .
Speculations about PM @ImranKhanPTI visit are misplaced. The Visit is proceeding and PM will return to Pakistan tonight as per schedule
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 24, 2022
وزیر اطلاعات نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ جاری ہے اور وزیر اعظم شیڈول کے مطابق آج رات پاکستان واپس آئیں گے .
روس کا دورہ کرنے والے آخری پاکستانی وزیراعظم نواز شریف تھے جنہوں نے 1999 میں روس کا دورہ کیا تھا جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی 2011 میں ماسکوگئے تھے . خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا تھا .
شاہ محمود قریشی
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ماسکو میں وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ ملاقات کی . ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفیصلی جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا .
روسی ہم منصب سے ملاقات کے دوران پاکستان کے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں . پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات اور علاقائی روابط کے فروغ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے .
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے افغانستان کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی کامیابی پر پاکستانی ہم منصب اور پاکستان کی قیادت کو مبارکباد دی اور 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں متوقع او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .