ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ

لاہور (قدرت روزنامہ)مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب سے گامزن ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کے دوران (ن) لیگ کا قافلہ 18 مقامات پر رکے گا۔ جہاں خصوصی استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، ان مقامات پر پارٹی قیادت کارکنوں سے خطاب کرے گی۔

مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے (ن) لیگ نے خصوصی کنٹینر تیار کرایا ہے، جس پر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے علاوہ محمد زبیر، مریم اورنگزیب ، ثناء عاشق، دانیال عزیز اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔
لاہورمیں شدید بدنظمی:
لاہور سے مہنگائی مکاؤ مارچ کی روانگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کی انتظامیہ کارکنوں میں نظم و ضبط برقرار نہ رکھ سکی۔مارچ کے دوران بدنظمی اور ہنگامہ ڑائی کی وجہ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی۔
مریم کی والدہ کی قبر پر حاضری:
مارچ میں شرکت سے قبل مریم نواز نے رائیونڈ پر اپنی مرحوم والدہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Recent Posts

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

6 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago