وزیراعظم شہباز شریف آج سعودیہ سے متحدہ عرب امارات جائیں گے

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے سرکاری دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف آج وہاں سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزیر اعظم اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید النہیان کی سے ملاقات ہوگی ، وزیر اعظم شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے رات 9 بجے ملاقات ہوگی ، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ادھر عرب نیوز کو دیے گئےایک انٹرویومیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ سات دہائیوں سے ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا ، سعودی عرب کے ساتھ اپنےخصوصی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک نئے اور غیرروایتی شعبوں کی تلاش پر کام کر رہے ہیں ۔

روس یوکرین جنگ کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ روس اور یوکرین کے حوالے سے پوری دنیا کو تشویش ہے، پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، امید ہے جلد ہی ماسکو اور کیف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا ، پاکستان متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

قبل ازیں نے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے لیے کعبہ شریف کے دروازے کھولے گئے ، عمرے کی ادائیگی کے دوران وزیرِ اعظم نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ شاہی محل پہنچے تو شہزادہ محمد بن سلمان نے خود ان کا استقبال کیا ، وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، اس دوران سعودی عرب میں پاکستانیوں کے روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، مفتاح اسماعیل، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، چودھری سالک حسین، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

32 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

47 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

1 hour ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

1 hour ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

1 hour ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago