آٹا، چینی اور گھی سستا، حکومت نے عوام کو ریلیف دیدیا، بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے کے عوام کے لئے آٹا ، چینی اور گھی سستا کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے بھائی بہن مشکل میں ہیں ، فوری ریلیف ان کا حق ہے ۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کریں گے ، خصوصی ریلیف پیکیج سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو گی، اشیاء کی قیمتوں میں اتنی کمی کی جائے جس سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے، 15 روز گزر چکے، ریلیف پیکیج کو آج ہی حتمی شکل دی جائے۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مانیٹرنگ کا فول پروف میکنزم تشکیل دیئے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی مانیٹرنگ نظام وضع کرنے کے حوالے سے لیڈ لے، مانیٹرنگ کیلئے علیحدہ سیل قائم کیا جائے۔وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی سردار اویس لغاری، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، رمضان صدیق بھٹی، ٹکٹ ہولڈر حافظ محمد نعمان،مسلم لیگ ن کے رہنماعطاتارڑ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، محکمہ زراعت، خوراک، صنعت اور خزانہ کے سیکرٹریز و متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

Recent Posts

شروتی ہاسن اور ان کے ’بوائے فرینڈ‘ نے راہیں جدا کرلیں

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور انکے طویل عرصے تک بوائے فرینڈ رہنے…

1 min ago

تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ بنی…

3 mins ago

فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک…

11 mins ago

بلوچستان میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے پردرجنوں لیویز اہلکار برطرف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی…

14 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کا…

18 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے…

19 mins ago