نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن بلو چستان کے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اورجنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل اور نواب ثنااللہ زہری کے درمیان اختلافات کی وجہ سے صوبے سے ن لیگ کا صفایا ہوا، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کی وجہ سے 25 اکتوبر کو کوئٹہ کے جلسے میں ن لیگ نے سردار اختر مینگل کو اسٹیج پر مدعو کیا جس پر ن لیگ کی صوبائی قیادت ناراض ہو گئی ن لیگ کے صوبائی صدر نے جلسے میں اپنی 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنی شمولیت کو سردار اختر مینگل کی عدم شرکت سے مشروط کیا تھامریم نواز نے ن لیگ کی مقامی قیادت کے سردار اختر مینگل کے حوالے سے تحفظات کو نظرانداز کردیا جس سے ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی سرداراختر مینگل کی پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت کے بعد عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنااللہ زہری کی ناراضی کو مریم نواز نے سنی ان سنی کردیا . .

.

متعلقہ خبریں