اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وٹامن سی سے بھرپور سبزی ٹماٹر اب وٹامن ڈی کی کمی بھی پوری کرنے میں معاون ثابت ہو سکیں گے . سائنسی جریدے ’نیچر پلانٹس‘ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنے کے لیے مچھلی اور ڈیری مصنوعات کے استعمال کے بجائے ٹماٹروں (پودے، سبزی) سے وٹامن ڈی کی کمی بھی پوری کی جا سکے گی .
محققین کے مطابق نئی ٹیکنالوجی (جِین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی، ’کرسپر‘) کے ساتھ دریافت کیے گئے اس ٹماٹر کو ’سُپر ٹومیٹوز‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں دو انڈوں یا 28 گرام مچھلی (ٹیونا) سے بھی زیادہ کیلشیم (وٹامن ڈی) پایا جاتا ہے . اِن ٹماٹروں کے استعمال سے نہ صرف ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد ملے گی بلکہ متعدد دیگر بیماریوں جیسے کہ کینسر، پارکنسنز اور ڈیمینشیا میں بھی کمی آئے گی .
محققین کے مطابق اِن ٹماٹروں کی جین تبدیل کرتے ہوئے ’پرو وٹامن ڈی تھری‘ کو کولیسٹرول میں تبدیل کیا گیا ہے جو سورج کی شعاؤں کی مدد سے وٹامن ڈی میں بدل جاتا ہے . اس تحقیق میں حصہ لینے والے پروفیسرز کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس بہت سے ممالک میں بڑے پیمانے پر استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ اب ٹماٹر کھانا وٹامن ڈی کی گولی کھانے سے بہتر ثابت ہوگا .
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ٹماٹروں کی اس جینیاتی تبدیلی کو تجارتی سطح پر کاشتکار بھی اپنا لیں تو یہ ’سپر ٹومیٹوز‘ دنیا بھر میں 1ارب افراد میں وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں .