امریکی ڈالر سستا، روپے کے مقابلے قیمت 76 پیسے گر گئی
کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں 76 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے کمی کے بعد 199 روپے پر فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ 2 کاروباری روز کے دوران ڈالر 3 روپے 1 پیسے سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 43210 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔