پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ، 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق

(قدرت روزنامہ)پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد چمن بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے تصدیق کی ہے چمن اسپین بولدک سرحدی گزرگاہ کل سے ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دی جائیگا .

اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام کیساتھ 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق ہوگیا ہے اور2 کو بعد میں زیربحت لایا جائے گا . گزرہ گاہ پیدل آمدورفت کیلیے روزانہ 8 گھنٹے کھلا رہیگا . پیدل آمدورفت کیلئے پاکستانی شہریوں کیپاس شناختی کارڈ اور افغانیوں کے پاس تذکیرہ(سفری اجازت نامہ) ہونا لازمی ہے . خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ سپین بولدک پر قبضہ کر لیا تھا اور جمعے کے روز سے چمن کراسنگ کے ذریعے ا?مد و رفت بند کر دی تھی . .

متعلقہ خبریں