سعودی عرب میں نایاب نسل کاباز فروخت۔۔قیمت اتنی کہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ہونیوالی نیلامی کے دوران نایاب نسل کاباز ایک کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہواہے۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہونیوالی بازوں کی بین الاقوامی بولی کے دوران نایاب نسل کے باز کوایک خریدارنے 2لاکھ سترہزارریال میں خریدایہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک کروڑ 18لاکھ 33ہزار 876روپے کے قریب بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے ملھم میں بولی کی تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں نایاب نسل کے بازوں
کوفروخت کے لیے پیش کیاگیاتھا۔نیلامی کے دوران مقامی شہری اورتاجر متعب منیرالعیافی نےاس کی سب سے زیادہ قیمت لگائی جس کے بعدا نہیں باز کامالک قراردیاگیا۔خوبصورت ترین باز کے مالک کوتین لاکھ ریال جبکہ دوسری اورتیسری پوزیشن پرآنے والے کوبالترتیب 2لاکھ اورایک لاکھ ریال کی رقم بطور تحفہ دی جائے گی ۔خریدارمتعب منیرالعیافی نے بتایاکہ باز پالنے کاشوق مجھے آبائواجداد سے ملاہم بازوں کی مدد سے شکارکرتے ہیں انہوں نے بتایاکہ باز پالنے کے علاوہ گھڑ سواری اورمہنگے ترین گھوڑے پالنے کا بھی شوق ہے۔