زلزلے سے متاثرافغان عوام کوامداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی پیش کش کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ افواج پاکستان افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کوتیارہیں۔
CJCSC & Services Chiefs express deepest condolences over tragic loss of precious lives & damage to infrastructure due to earthquake & torrential floods in various areas of Afghanistan. AFs of Pakistan are ready to provide all possible humanitarian assistance to people of Afg.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 22, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اورسیلاب سے ہونے والے جانی اورمالی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔