رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کو گزشتہ روز اپنی نئی فلم شمشیرا کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کیلئے آتے ہوئے راستے میں حادثے کا سامنا کرنا پڑا تاہم اداکار بالکل

محفوظ رہے لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا۔رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم شمشیرا کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں دیر سے پہنچے تاہم بعد ازاں انہوں نے اس بارے میں کھل کر بتایا کہ اصل میں ان کی آمد میں تاخیر کی وجہ کیا تھی۔رنبیر نے بتایا کہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آتے ہوئے راستے میں ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر نے بتایا کہ فلم کے ٹریلرلانچ کی تقریب ایک نجی مال میں منعقد ہورہی تھی میں اور میرا ڈرائیور کسی اور مال کی پارکنگ میں پہنچ گئے لیکن وہاں کوئی نہیں تھا تو ہمیں محسوس ہوا کہ ہم غلط آگئے ہیں۔رنبیر کے مطابق اس لیے جلدی کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی سڑک کی طرف لے گیا اور اس دوران دوسری گاڑی نے ہمیں ٹکر ماردی،خوش قسمتی سے ہم محفوظ رہے لیکن ہماری گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔دوسری جانب حادثے کی خبر سن کر رنبیر کپور کے مداح پریشان ہوئے اور بعدا زاں ان سے خیریت دریافت کی۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

10 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

10 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

10 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

12 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

12 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

12 hours ago