عمران خان نے اقتدار قربان کر دیا لیکن بیرونی مداخلت برداشت نہیں،اسد قیصرکا دبنگ خطاب

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی انہوں نے اقتدار تو قربان کر دیا لیکن بیرونی مداخلت اور ڈکٹیشن برداشت نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

پشاور میں انصاف طلبائ فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا،سابق سپیکر نے کہا کہ انصاف طلباء تنظیم پاکستان تحریک انصاف کا ہر اول دست ہے جس نے تحریک انصاف کے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،انہوں نے کہا کہ انصاف طلباء تنظیم کا ہر رکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے اور پارٹی پالیسی کے مطابق 2018 کے انتخابات میں نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ دئیے،سابق سپیکر نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں پی ڈی ایم جس قسم کے فیصلے لے رہی ہے اس سے ملک کی معیشت مزید خراب ہوگی،انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے چیئرمین عمران خان اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف ایک نئی تحریک کا آغاز کریں گے جس کے سامنے یہ حکومت زیادہ دیر ٹھک نہیں سکے گی،سابق سپیکر نے مولانا فضل الرحمن کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ مولانا 2018 کے انتخابات کو دھاندلی ذدہ کہتے تھے اور اسمبلی کو نا جائز سمجھتے تھے اب جب اسی اسمبلی سے انکا بیٹا وزیر بنا تو یہ اسمبلی جائز ہو گئی انہوں نے کہا کہ مولانا کی سیاست اسلام کا دفاع نہیں بلکہ وہ اسلام آباد چاہتے ہیں۔

Recent Posts

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

12 mins ago

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

35 mins ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

40 mins ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

52 mins ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

58 mins ago

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago