مریم نواز کے بیٹے جنیدصفدر کی شادی طے پاگئی،کیا مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر شریک ہونگے؟ ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے بیٹے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سے طے پاگئی۔نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سابق سینیٹر اور نیب کے سابق
چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سے طے پاگئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بیٹے کی شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیئے ہیں، نکاح کی تقریب 22 اگست کو لندن میں ہوگی، جس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر شریک نہیں ہوں گے۔
