کھیل

شادی سے پہلے والد کا ساتھ کس طرح دے رہی ہیں، شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی آج کل کیا کام کر رہی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور شخصیات میں ویسے تو بہت سی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، شاہد آفریدی بھی انہی میں سے ایک ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔شاہد آفریدی اپنی شخصیت کی بدولت تو سب میں ہی مقبول ہیں، چاہے مذہبی خیالات ہوں یا پھر حب الوطنی شاہد آفریدی نے ہر موقع پر سب کے دل جیت لیے ہیں۔


انسانیت کی خدمت میں بھی شاہد آفریدی میدان مار لیا ہے، بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کام ہو پھر کسی ضرورتمند کو راشن کی ضرورت شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بلا تفریق و رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کے اس کام کو جاری رکھا ہوا ہے۔


والد شروعات میں تو تنہا ہی نکلے تھے مگر اب ان کی بیٹیاں بھی والد کا دایاں بازو بن گئی ہیں، اور کیوں نا بنیں، خود والد نے بھی بیٹیوں کا خیال رکھا، ایک دوست کی طرح بیٹیوں کو بہترین مشورے دیتے۔ نہ صرف گھر پر بلکہ کرکٹ میچ میں بھی توجہ بیٹیوں پر ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے اس عمل سے ان لوگوں کو بھی بیٹیوں کی اہمیت کا اندازہ ہوا جن کا خیال تھا کہ بیٹیاں باپ کا بازو نہیں ہوتیں۔


شاہد آفریدی اپنی فاؤنڈیشن میں جی جان لگا رہے ہیں، لیکن ان کی بیٹی انشاء آفریدی بھی والد کو تنہا نہیں چھوڑتی ہیں، جب کبھی موقع ملتا ہے تو والد کے ساتھ فاؤنڈیشن کے لیے کار خیر کے سلسلے میں والد کے ساتھ نکل پڑتی ہیں۔
اسکارف اوڑھے، برقع پہنے والد کے ہمراہ انشاء انسانیت کا پیغام عام کر رہی ہیں، شاہد کی آفریدی کو مداح سمیت پاکستانی اس لیے بھی بے حد پسند کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھرانے میں اخلاقی روایتوں کو آج بھی برقرار رکھا ہوا ہے، جبکہ بیٹیوں کو کھل کر سپورٹ بھی کرتے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں والد نے تفریح بھرے انداز میں کہا کہ انشاء کو گھومنے پھرنے کا بے حد شوق ہے، لیکن اب شادی کے بعد گھومنے پھرنے کے ارمان پورے کرنا۔

متعلقہ خبریں