سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے رمضان بازار کی آڑ میں ذاتی تشہیر پر 20کروڑروپے خرچ کیے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے جانے سے قبل حکومتی خزانے کو 20کروڑ روپے کا چونا لگایا،رمضان بازار کی آڑ میں ذاتی تشہیر پر پیسے لٹا دیے۔
نجی ٹی وی “سماء”کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رمضان بازاروں کی آڑ میں ذاتی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے،یہ رقم ڈائریکٹر جنرل انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے خر چ کی گئی اس رقم سے فلیکسز ،پوسٹرز اور بینرز تیار کیے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 313رمضان بازار لگائے گئے تھے جن کیلئے مختلف میڈیا پر بھی ایڈز بھی چلائے گئے تھے، اس تشہیر کا مقصد عثمان بزدار کی کارکردگی کو مثبت اندا ز سے پیش کرنا تھا ۔